ETV Bharat / state

Naatiya Mushaira in Tral ترال میں ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرے کا اہتمام

پلوامہ کے ترال میں واقع مراز ادبی سنگم اور الکیمی اسکول میں باہمی اشتراک سے عید میلاد النبی صلعم کی مناسبت سےایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈاکٹر شیدا حسین شیدا نے مشاعرہ میں نظامت کے فرائض بھی انجام دئے۔ Naatiya Mushaira in Tral Pulwama of Kashmir

ترال میں ربیع  الاول کی مناسبت سے مشاعرے کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 12:15 PM IST

ترال میں ربیع الاول کی مناسبت سے مشاعرے کا اہتمام

پلوامہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اسی سلسلے میں پلوامہ کے ترال میں واقع مراز ادبی سنگم اور الکیمی اسکول میں باہمی اشتراک سے عید میلاد النبی صلعم کی مناسبت سےایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈاکٹر شیدا حسین شیدا نے مشاعرہ میں نظامت کے فرائض بھی انجام دئے۔

تقریب میں الکیمسٹ نامی کتاب کا کشمیری ترجمہ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ کتاب کی رونمائی کی رسم علی شیدا نے انجام دی۔ الکیمسٹ ناول کا ترجمہ پروفیسر لون امتیاز اور پروفیسر نثار ندیم نے کیا ہے۔ الکیمسٹ ناول پر میر روشن خیال نے مختصر روشنی ڈالی۔ یوسف جہانگیر نے الکیمسٹ ناول پر مدلل اور مفصل مضمون پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چھوٹی یا بڑی زبان تب تک اپنا اعلی مقام حاصل نہیں کرسکتی ہے جب تک کہ اس زبان میں اعلی اور معیاری ادب تخلیق نہ ہو۔ دنیا کی ایک چھوٹی سی زبان میں تخلیق ہوئی کتاب الکیمسٹ نے اپنے اعلی معیار کے سبب عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔

علی شیدا نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ نعت شاعری کی نازک ترین صنف ہے جس کا ماخذ قرآن مجید ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعتیہ صنف میں دنیا بھر کے شاعر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر اعلی درجہ کی نعتیہ شاعری تخلیق ہوتی ہے۔ نعتیہ صنف میں شاعر نئے موضوعات کی دریافت کرنے کی سعی کرنے میں محو ہیں۔

پرنسپل بلال احمد شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور یہ یقین دہانی دلائی کہ وہ ہمیشہ ایسی تقاریب کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ نعتیہ مشاعرہ کا آغاز حافظ طارق نے تلاوت کلام سے کیا۔ حافظ اقبال نے نعت سرور کائنات پیش کیا۔ مشاعرہ کی صدارت علی شیدا نے کی جبکہ ایوان صدارت میں پرنسپل الکیمی پبلک اسکول ترال بلال احمد شاہ اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکریٹری غلام محمد دلشاد بھی شامل تھے۔

مشاعرہ میں جنوبی کشمیر کے ممتاز شعراء نے شرکت کی جن میں غلام احمد شوقین، عتیقہ صدیقی، قمر حمیداللہ، ریاض انزنو، ناصر منور، منظور خالد، میسر ناشاد، یوسف جہانگیر، پرفیسر نثار ندیم، پروفیسر لون امتیاز، بشیر زائر، راجا مظفر، ڈاکٹر شیدا حسین شیدا اور جہانگیر ایاز حالی کے علاوہ متعدد شعراء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Jashan E Milaad Mustafa Conference جامع مسجد حرمی ڈھکی میں جشن میلاد مصطفی کانفرنس

مراز ادبی سنگم کی طرف سے میلاد النبی صلعم کی مناسبت سے ابتدائی نعتیہ اجلاس کا انعقاد سینٹ زینز انٹرنیشنل اسکول میں ہوا اور اسی مناسبت سے دوسری تقریب کا انعقاد آج الکیمی پبلک اسکول ترال میں ہوا۔ الکیمی پبلک اسکول کا شمار پلوامہ کے مشہور تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ ادارہ نے ابتدا سے ہی کشمیری زبان اور کلچر کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.