جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مقام شاہ ولی کے بعد گونی پورہ ہندوارہ بری طرح کورونا وائرس کی زد میں آگیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز ایک ہی دن میں یہاں مزید 10 نئے کیس سامنے آنے کے بعد علاقہ میں خوف طاری ہوگیا ہے، جن میں تین برس، چھ برس، کے بچوں سمیت پانچ خواتین شامل ہیں۔
کپوارہ میں مقام شاہ ولی میں کورونا وائرس میں مبتلا متاثرین کی تعداد 27 پہنچنے کے بعد یہ سلسلہ رک گیا ہے، تاہم اب گونی پورہ ہندوارہ کورونا وائرس کی زد میں آ گیا ہے۔
کورونا وائرس میں مبتلا ہیلتھ کیریئر کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گونی پورہ ہندوارہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی ضمن میں گونی پورہ میں منگل کو مزید 10 نئے کیسیز سامنے آئے ہیںم جس سے لوگو ں میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی ہے۔
خیال رہے کہ گونی پورہ میں متا ثرین کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے، تاہم علاقہ میں دا خل ہونے والی تمام سڑکو ں پر خار دار تاریں بچھائی گئیں ہیں اور کسی کو بھی اس گاؤں میں دا خل ہونے کی جازت نہیں ہے، اور نہ کسی کو باہر آنے جانے کی اجازت ہے۔
علاقہ میں کئی طبی ٹیمز تعینات ہیں، واضح رہے کہ ضلع کپوارہ میں اب تک 83 کیسیز سامنے آئے ہیں، جن میں 45 شفا یاب بھی ہوگئے ہیں۔