ETV Bharat / state

کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی - مسلمانوں نے ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسوم ادا

کشمیری مسلمانوں نے پھر پیش کی قومی یکجہتی کی انوکھی مثال، کشمیر پنڈت کی آخری رسومات کے لئے مسلمانوں نے بڑھایا اپنا ہاتھ۔

کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 10:37 PM IST

شمالی کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے بارہمولہ قصبہ کے دیوان باغ سے تعلق رکھنے والے مقامی مسلمانوں نے ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسوم ادا کرنے میں مدد کی۔

کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جیسے ہی ایک 30 سالہ کشمیری پنڈت لوکیش بھٹ کی موت کی خبر دیوان باغ علاقے میں پھیل گئی تو سینکڑوں مسلمان اس کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کے لئے سوگوار گھر پہ نمودار ہوئے۔

کووڈ-19 وبائی امراض کے باوجود کئی افراد لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کے لئے متوفی کے گھر گئے اور ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق لوکیش بٹ ہفتے کی رات فوت ہو گئے اور آج ان کی تدفین کی گئی۔ مسلمان پڑوسیوں نے ہندو مذہب کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کیں۔

شیخ بشیر نامی ایک مقامی کشمیری نے بتایا "ہمیں اپنے پڑوسی کے کھونے کا اتنا ہی دکھ ہوا کہ جتنا ہمیں کسی مسلمان ہمسایہ کی موت سے ہوتا ہے کیونکہ ہم نے کبھی بھی مذہبی منافرت کو جگہ نہیں دی۔ ہم نے آخری رسومات ادا کیں اور یہ عمل ہماری صدیوں پرانی تہذیب اور مذہبی ہم آہنگی کا ایک مضبوط حصہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' ہندو اور مسلمان بھائیوں کی طرح ہیں۔ ہم ہمیشہ اس ضلع میں ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، بہرحال، ہم پہلے انسان ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.