ETV Bharat / state

Langar for Amarnath Yatris امرناتھ یاتریوں کو مفت لنگر فراہم کرنے والی مسلم خاتون سے ملیے

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:42 PM IST

ضلع گاندربل میں بالتل میں ایک مسلم خاتون امر ناتھ یاترا پر آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے کھانا بنا کر مفت لنگر تقسیم کرتی ہیں۔ وہ وادی میں ہندو مسلم بھائی چارے کی عمدہ مثال بن گئی ہیں۔

مسلم خاتون یاتریوں کو مفت لنگر فراہم کرتی ہیں

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بالتل میں ایک مسلم خاتون امر ناتھ یاترا پر آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے کھانا بنا کر مفت لنگر تقسیم کرتی ہیں۔ وہ وادی میں ہندو مسلم بھائی چارے کی عمدہ مثال بن گئی ہیں۔ ان کے ساتھ دوسری ہندو خواتین بھی اس کام میں شامل ہیں۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے مسلم خاتون بالتل بیس کیمپ میں امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کو مفت لنگر کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ خاتون ایک اور ہندو ساتھی کے ساتھ مل کر بالتل بیس کیمپ میں یاتریوں کی خدمت میں مفت لنگر چلا رہی ہے۔ ان کے لیے یومیہ بنیاد پر یاتریوں کو صبح شام مفت کھانا اور رہائش فراہم کرتی ہیں۔ اس کے لیے ان کے پاس درجنوں ملازمین ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر اپنے روایتی بھائی چارے کے لیے جانا جاتا ہے۔ آج بالتال میں اس طرح کی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Vijay Divas Celebrations ہندوستانی فوج نے ڈوڈہ میں وجے دیوس منایا

پچھلے کئی برسوں میں کئی طرح کی خدمات مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ذریعہ فراہم کی جاتی تھیں لیکن اس سال ایک مسلم خاتون بھی شیو ساوک سمیتی کے بینر سے مفت لنگر چلا رہی ہیں۔ اس لنگر کے ذریعے سے یاتریوں کو بالتل سے دو میل تک مفت آٹو رکشا بھی فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ یاتریوں کو کوئی بھی تکلیف نہ ہو۔ اس دوران لنگر چلانے والی مسلم خاتون نے کہا کہ دراصل ہم بچپن سے یاترا کا نام سنتے آئے ہیں، لیکن یاترا کے بارے میں جانکاری نہیں تھی۔ گذشتہ کئی برسوں سے بالتل آکر سب کچھ جاننے اور سیکھنے کی کوشش کی۔ پچھلے سال لنگر لگانے کی کوشش کی لیکن آخری ایام میں لنگر لگانے کی اجازت نہیں ملی۔ اس سال ہمیں لنگر چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.