ETV Bharat / state

نماز مغرب کے بعد خصوصی دعاؤں کی اپیل

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 9:45 PM IST

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر اسلام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کل یعنی بدھ کو نماز مغرب سے فارغ ہونے کے بعد اپنے گھروں میں سربسجود ہوکر اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں ۔

نماز مغرب کے بعد کی گئی ہے خصوصی دعاؤں کی اپیل

مفتی اعظم میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وبا کروناوائرس نے جہاں پوری دنیا میں قہر برپا کیا ہے۔ وہیں آئے روز جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں یہ مہلک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ اب دنیا بھر میں ہزاروں جانیں تلف ہوئی ہیں اور مزید جانی نقصان ہونے کا بھی احتمال ہے۔

جو ہر ایک کے لیے فکر و تشویش کی بات یے۔اس نازک صورتحال کے بیچ اللہ تبارک وتعالی ہی اس وبائی بیمار میں انسانیت کو بچانے کی قدرت رکھتا ہے۔

ایسے میں ہمیں خدوندے کریم کی پاک زات ہی اس وبائی مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کی طاقت اور قدرت رکھتا ہے ۔

مفتی ناصر اسلام نے کہا کہ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اپنے گناہوں اور خطاؤں کو مد نظررکھکر کائینات کے مالک و خالق سے معافی طلب کریں۔

انہوں نے اس حوالے سے مختلف مساجد کے ائمہ حضرات اور مبلغین سے بھی درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کل بعد نماز مغرب نصف شعبان العمظم کومساجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے توبہ استغفار پڑھیں اور لوگ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کی دہلیز پر موجود رہ کر امام صاحبان کے دعاؤں کےجواب میں اللہ تعالی سے نجات طلب کریں تاکہ پوری عالمی انسانیت اس خطراناک وبا سے نجات پاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.