ریاست کے طبی محکمے کے فائنانشل کمیشنر اتل ڈلو نے سرینگر میں اس ایمبلونس سروس کا افتتاح کیا۔
امریکہ میں مقیم کشمیری نژاد ڈاکٹر ناہدہ نذیر نے اس سہولت کو عوام کے لیے وقف کیا ہے۔
ناہدہ نذیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبلونس سروس وادی کے مختلف مقامات پر مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی، تاکہ وقت پر مریضوں کو ہسپتال پہنچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ایمبولنس سروس میں جدید ترین سہولیات ہے جو مریض کو ہسپتال پہنچنے تک اسکی جان کی حفاظت کر سکتے ہیں تاکہ ہسپتال میں پہنچتے ہی مریضوں کا بخوبی علاج ہو۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کام کر رہے کشمیری ڈاکٹرز اور دوسرے پیشہ ور لوگوں نے مل کر 'کشمیر' کے نام سے ہی عطیہ جمع کرکے کشمیری مریضوں کیلئے جدید ایمبولنس خریدنے کی پہل کی تاکہ یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ریاست میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہر سال ہزاروں انسانی جانیں تلف ہوتی ہیں کیونکہ حادثے کے شکار لوگوں کے پاس سرکاری سطح پر جدید طرز کی ایمبولنس مہیا نہیں ہوتی ہے۔
اس موقع پر طبی محکمے کے فائنانشل کمیشنر اتل ڈلو نے ڈاکٹرز کے اس اقدام کی ستائش کی اور امید ظاہر کی پوری ریاست میں یہ ایمبلونس سروس مہیا رکھیں گے اور ان کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔