ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) امروہہ، کنوار دانش علی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ اس دوران سنہا نے انہیں جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
رکن پارلیمنٹ نے عوامی اہمیت کے مختلف امور کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مرکزی خطے کے موجودہ ترقیاتی منظرنامے پر بھی اپنے خیالات شیئر کیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں کہا کہ جموں وکشمیر ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے اینڈ کے میں مثبت تبدیلیاں پیش آ رہی ہیں اور حکومت نے سماجی و معاشی ترقی کے لئے کئی اصلاحی اقدامات اٹھائے ہیں۔
سنہا نے کہا جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت نے کئی منصوبے ترتیب دئے ہیں۔