اننت ناگ:کن پارلیمان انجینئر غلام علی نے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔رکن پارلیمان نے متعلقہ افسران سے ملاقات کی اور تمام ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔ رکن پارلیمان انجینئر غلام علی نے محکمہ جل شکتی سے ہر گھر نال کے بارے میں جانکاری حاصل کی ، جل شکتی افسران نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع کی 65 فیصد بستیوں کے ہر گھر میں پینے کے پانی کے نل فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 35 فیصد بستیوں کو جوڑنا باقی ہے۔اس پر کام جاری ہے اور مقررہ وقت میں ہدف حاصل کیا جائے گا۔
سی ای او نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اسکول چھوڑنے والے (ڈراپ آوٹ)طلباء کے اندراج کے لئے مہم اور کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ساتھ ہی سکولوں میں اسٹاف کی بحالیوں کو لے کر بات چیت کی جا رہی ہے۔بہت جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ سی ایم او نے گولڈن کارڈز کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گولڈن کارڈ ہولڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہے۔مستقبل قریب میں صد فیصد ہدف حاصل کیا جائے گا۔ اسی طرح مختلف سرکاری محکموں نے ممبر پارلیمنٹ کو اپنے اپنے محکموں ، ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔
یہ بھی پڑھیں:Cricket Tournament For Girls ڈوڈہ پولیس نے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا
اس میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم ،ڈی ڈی سی چیئرمین، اے ڈی ڈی سی ،سی ایم او، و دیگر محکمہ جات کے اعلی افسران موجود تھے ۔