شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین پراسرار حالت میں مردہ پائی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بونیار کے لری گاؤں میں عبدالمجید گنائی کے گھر میں ان کی بیوی اور دو بیٹیاں ایک کمرے میں گیس بخاری لگا کر سو رہے تھے اور جب صبح اس کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو تینوں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں کو بے ہوش حالت میں پایا گیا۔ انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ہے۔
اس واقعہ کے بعد بونیار کے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ تینوں خواتین کی شناخت عبدالمجید کی اہلیہ شمیمہ بیگم اور ان کی دو بیٹیوں نگہت مجید اور تبسم مجید کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔