وزیر موصوف نے ضلع میں نو منتخب سرپینچوں، بلاک چیئرمین اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کے بعد جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
دفعہ 370اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر کے لوگ ملک کی مختلف اسکیموں سے مُفید ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر محکمہ لیبر و روزگار کی جانب سے 100 بیڈڈ ہسپتال جموں اور کشمیر میں کھولنے کا منصوبہ ہے جبکہ ضلع رامبن میں مرکزی پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔