ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کشمیر سے کرپشن مٹانے کے لیے کوشاں

بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے جموں و کشمیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست سے کرپشن کا خاتمہ کردے گی۔

مرکزی حکومت کشمیر سے کرپشن مٹانے کوشاں
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 5:40 PM IST

سرینگر کے مضافات میں بی جے پی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رام مادھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بنک معاملہ میں کئی قدآور شخصیتوں کے علاوہ وزرا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا نام سامنے آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کرپشن میں ملوث تمام لوگوں کو سخت سے سخت سزا دینے کےلیے کمربستہ ہے۔

مرکزی حکومت کشمیر سے کرپشن مٹانے کوشاں
رام مادھو نے جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشت گردوں کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تائید کرنے والوں کے خلاف مرکزی حکومت قانونی کاروائی کریگی۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے کشمیری پنڈتوں کو کشمیر میں واپس لاتے ہوئے انہیں عزت و حفاظت کے ساتھ زندگی گذارنے کا موقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.