ETV Bharat / state

اسٹیٹ ہوڈ پر چدمبرم بولے 'حکومت گھوڑے کے آگے چھکڑا کیوں چاہتی ہے؟' - Jammu and Kashmir

جون 24 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی 7 لوک کلیان مارگ کی رہائش گاہ پر کل جماعتی اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا۔ اس میٹنگ میں مرکز کی جانب سے اصرار کیا گیا کہ حد بندی کے بعد ہی جموں و کشمیر میں انتخابات کئے جائیں گے، اس کے بعد ریاستی درجہ بحال ہوگا۔

اسٹیٹ ہوڈ پر چدمبرم بولے 'حکومت گھوڑے کے آگے چھکڑا کیوں چاہتی ہے؟'

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 12:16 PM IST

سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے جمعہ کے روز جموں و کشمری کو ریاست کا درجہ دینے سے پہلے جموں کشمیر میں انتخابات پر اصرار کرنے پر مودی کی زیرقیادت حکومت پر طنز کیا۔

چدمبرم نے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'کانگریس اور جموں کشمیر کی دیگر پارٹیاں اور رہنما پہلے ریاست اور اس کے بعد انتخابات چاہتے ہیں، حکومت کا جواب پہلے انتخابات اور اس کے بعد اسٹیٹ ہوڈ ہے۔'

ٹویٹ
ٹویٹ

انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا: 'گھوڑا کارٹ (چھکڑا) کھینچتا ہے۔ ایک ریاست کو لازمی طور پر انتخابات کرانے ہوں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے تحت صرف ایسے انتخابات آزاد اور منصفانہ ہوں گے۔ حکومت سامنے کارٹ اور پیچھے گھوڑا کیوں چاہتی ہے؟ یہ عجیب بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: All Party Meeting: جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے رد عمل

جون 24 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی 7 لوک کلیان مارگ کی رہائش گاہ پر کل جماعتی اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا۔ اس میں سینئر سیاستدان اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سمیت 14 رہنماؤں نے شرکت کی۔

زیادہ تر رہنماؤں نے وادی میں سیاسی عمل کی بحالی پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.