جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور کے پنچیری میں تین روزہ سانکری میلہ کا ہفتہ کے روز اختتام ہوگیا۔ میلے کے آخری دن سانکری دیوستھان پر ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے پہنچ کر ماتھا ٹیکا اور بعد ازیں میلے کا لطف اٹھایا۔ Modi Government Working Without Discrimination
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر میلے میں منعقد پروگرام میں شریک ہوئے اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت کے آٹھ سال کے دوران ادھمپور، کٹھوعہ، ڈوڈہ ملک کا سب سے ترقی یافتہ لوک سبھا حلقوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس دور اقتدار میں جو ترقی ہوئی ہے وہ شاید دوسری حکومتوں کے دور اقتدار میں نہ ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے کی مساوی ترقی کے لیے جو کچھ بھی درکار تھا اس کو پورا کیا ہے، انتہائی ضرورت مند علاقوں تک تمام سہولیات پہنچانے اور سب کو انصاف دلانے کا کام کیا ہے۔ ایم پی فنڈز سے بنائے گئے کمیونٹی ہال کو بھی حکومت نے عوام کو وقف کردیا۔ پچھلی پنچیری یاترا کے دوران تین سے چار اہم مطالبات کئے گئے تھے جن میں سے بیشتر کو انہوں نے پورا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
مرکزی وزیر نے آٹھ برسوں کے دوران ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ لوک سبھا حلقوں میں کئے گئے 75 اہم ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف اس علاقے میں کئی قومی منصوبے شروع کئے گئے ہیں بلکہ کئی رکی ہوئی منصوبے کو بھی دوبارہ شروع کیا ہے۔
شمالی بھارت کا پہلا دریا کی بحالی کا منصوبہ ادھم پور کی دیویکا ندی سے شروع کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور کٹرا کے درمیان ملک کا سب سے طویل ایکسپریس روڈ کوریڈور اگلے ایک سال میں مکمل ہو جائے گا۔ اس موقع پر پروگرام میں ڈی ڈی سی صدر لال چند، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پون کھجوریا اور بی ڈی سی صدر جیون لال بھی موجود تھے۔