جموں و کشمیرکے خصوصی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 5 اگست 2019 کو تمام علاقے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اور مواصلاتی نظام معطل کردیا گیا۔
گذشتہ 13 دنوں کے بعد آج دوبارہ مختلف جگہوں پر لینڈ لائن اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کی خبر آ رہی ہے۔
ان علاقے کے رہنے والےتمام افراد بے حد پریشان تھے کیوں کہ کسی کا کسی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، اس خبر سے علاقے کے رہنے والے افراد میں خوشی کی لہر ہے۔
اگرچہ تمام علاقے میں یہ خدمات شروع نہیں ہوئی ہے ، تاہم بعض علاقے میں لینڈ لائن شروع ہونے سے لوگ اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے لگے ہیں.