ETV Bharat / state

ریڈ کراس نشان اصل میں ہے کس کا؟

وادی کشمیر میں ریڈکراس کا نشان لگا کر گاڑیاں آج کل عام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ریڈ کراس نشان اصل میں ہے کس کا؟
ریڈ کراس نشان اصل میں ہے کس کا؟
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 3:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:44 PM IST

لال رنگ کا یہ ریڈکراس نشان مختلف تشخیصی مراکز، حتی کہ الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے اور ڈینٹل کلینکس وغیرہ پر بھی یہ نشان دیکھے جا سکتے ہیں۔

ریڈ کراس نشان اصل میں ہے کس کا؟

اگرچہ اس ریڈکراس کو ہیلتھ محکمے کی نشانی سمجھا جاتا ہے ، تاہم اس قسم کے نشان کا استعمال ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے علاوہ اب عام لوگ بھی بنا کسی خوف و خطر کے کرتے رہتے ہیں۔

وہیں وادی کشمیر میں اب عام گاڑیوں کے آگے اور پیچھے ریڈکراس کا یہ نشان لگانہ ایک فیشن سا بن گیا ہے۔ طبی شعبہ سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے منسک افراد بھی اس نشان کو غیر ضروری اور غلط استعمال کرتے دیکھے جارہے ہیں۔

دوسری جانب یہ نشان کن کے لیے ضروری ہے اور اس کا استعمال کون کون کرسکتا ہے اس کی جانکاری نہ ہونے کی وجہ سےعام لوگ مخمصے میں ہیں۔

ریڈکراس کا یہ نشان کون کون سے ادارے استعمال میں لاسکتے ہیں اور کس صورت میں اس کے لیے باضاباطہ طور قانون واضح کیا گیا ہے اور اس علامت کو غلط استعمال کرنے پر کیا سزا یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ مختلف دفعات میں اس کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

ریڈ کراس نشان دراصل ہیلتھ محکمہ کی نشانی بھی نہیں ہے بلکہ یہ ریڈکراس ایک عالمی این جی او کی نشانی ہے جس کا نام ہی ریڈکراس ہے۔

ریڈکراس کا قیام دوسری جنگ عظیم کے وقت عمل میں لایا گیا تھا جس کا کام جنگ سے متاثرہ علاقوں میں جاکر وہاں پر لوگوں کی طبی سہولیات پہنچانا تھا۔ یہ این جو او جنگ زدہ علاقوں میں ہی اپنے کیمپ لگاتے تھے جبکہ ان کیپموں کے باہر اپنا ریڈکراس نشان بھی اس لیے ریڈکراس کو ہیلتھ شعبہ کی نشانی مانی جارہی ہے۔

ادھر جب نمائندے نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی جانب سے بھی اس نشان کے استعمال کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بھی مکمل جانکاری نہ ہونے کی معذرت ظاہر کر تے ہوئے کیمرہ کے سامنے بات کرنے سے انکار کیا۔

بہرحال ضرورت اس بات کی ہے کہ ریڈکراس نشان کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کی جائے وہیں اس کو اپنی گاڑیوں پر چسپاں کرنے والے طبی شعبہ سے وابستہ افراد کو بھی تحریری اجازت نامہ ہونا چاہئیے تاکہ اس نشان کو غلط استعمال ہونے سے بچایا جاسکے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.