ETV Bharat / state

عراق کی حراست سے کشمیری رہا

عراق میں مشکوک شناخت کی بناپر گرفتار ہونے والے ایک کشمیری کو رہا کردیا گیا ہے، سرینگر پہنچنے پر انکے گھر میں خوشیوں کا ماحول بن گیا ہے۔

عراق کی حراست سے کشمیری رہا
عراق کی حراست سے کشمیری رہا
author img

By

Published : Jan 31, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:40 PM IST

پائین سرینگر کے جڈی بل علاقے سے تعلق رکھنے والے 51 برس کے نذیر احمد ڈار کو گزشتہ دسمبر میں عراق میں حراست میں لیا گیا تھا جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک مذہبی سفر پر گئے ہوئے تھے۔

عراق کی حراست سے کشمیری رہا
دراصل ڈار کے ایک ہم نام کے خلاف عالمی پولیس (انٹرپول) نے ایک وارنٹ جاری کیا ہے چنانچہ اسی مغالطے میں انہیں حراست میں لیا گیا۔ ڈار کے رشتہ داروں کے مطابق انہیں 30 دسمبر کے روز عراقی انتظامیہ نے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ انٹرپول کی طرف سے جاری کی گئی ریڑ کارنر نوٹس کے مطابق "شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں رہنے والے 51 برس کے نذیر احمد ڈار پر عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ ان تنظیموں کے لیے چندہ بھی جمع کرتے ہیں۔ان الزامات کی بناء پر بھارتی سرکار کو اُن کی تلاش ہے۔

ڈار اور انکے رشتہ داروں کو یہ ثابت کرنے میں کئی ہفتے لگے کہ انہیں عراقی حکام نے کسی دوسرے شخص کے بدلے حراست میں لیا ہے۔ انکے رشتہ داروں نے وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ کرکے رہائی کی کوششیں کیں۔
رہائی کےموقع پر نزیر احمد کے گھر پر خوشیوں کا ماحول بنا ہوا ہے۔
اپنے عزیزوں کے بیچ بیٹھے ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "حراست میں اُن کو ہر قسم کی سہولیت بہم تھی۔ اچھا کھانا ملتا تھا لیکن گھر والوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر کی انتظامیہ، پولیس، ملک کی سرکار اور صحافیوں کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ میں آج آپ سب کے بیچ ہوں۔"

اُن کا کہنا تھا کہ سرینگر ہوائی اڈّے پر پہنچ کر اُن کو یقین ہوا کی وہ آزاد ہیں اور اُن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

وہیں اُن کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ "مرکزی حکومت کی يقین دہانی کے باوجود بھی ڈار کی رہائی عمل میں نہیں ہو رہی تھی تاہم کافی مشکلات کے بعد جنوری مہینے کی 25تاریخ کو اُنہیں رہا کیا گیا۔"

ڈار اصل میں زائرین کے ایک 70 رکنی گروپ کا حصہ تھے جو سعودی عرب، ایران، شام اور عراق کے شیعہ مزہبی مقامات کی زیارت پر گئے ہوئے تھے۔ انکے بھتیجے عادل عباس کے مطابق اُن کو شام سے عراق آتے وقت نجف ہوائی اڈّے پر گرفتار کر لیا گیا۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "25 جنوری کو رات کے 1:30 بجے چاچا کا فون آیا کہ مجھے رہا کر دیا گیا ہے اور اب یہاں کی کچھ لوازمات پوری کرنی ہیں۔ اس کے بعد مجھے واپس اپنے ملک بھجا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ "آج چاچا کو واپس اپنے بیچ دیکھ کے بہت زیادہ مسرت ہو رہی ہے۔

ڈار نے تما م لوگوں کا شکر ادا کیا جنہوں نے ان کے ایسے وقت میں ساتھ دیا۔"

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.