ETV Bharat / state

Mission Indradhanush Vaccination پونچھ میں مشن اندرادھنش کے زیر اہتمام ویکسینیشن مہم کا آغاز - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سب ضلع ہسپتال میں مشن اندرادھنش کے زیر اہتمام ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس میں بطور مہمان خصوصی تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان شریک ہوئے۔

پونچھ میں انٹنسیفائیڈ مشن اندرادھنش کے زیر اہتمام ویکسینیشن مہم کا آغاز

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 2:01 PM IST

پونچھ میں انٹنسیفائیڈ مشن اندرادھنش کے زیر اہتمام ویکسینیشن مہم کا آغاز

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی میں واقع سب ضلع ہسپتال میں مشن اندرادھنش کے تحت ویکسینیشن مہم کا افتتاح تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان کے ہاتھوں کیا گیا جس دوران بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی دیگر ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود رہا۔ اس دوران "0" تا "05" سال کے بچوں و حاملہ خواتین کو ویکسینیشن کی خوراک لگائی گئی۔ اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی نے کہا کہ آج سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس دوران بچوں و حاملہ خواتین کو ویکسینیشن کی خوراک لگائی گئی ہے اور یہ مہم سات اگست سے چودہ اگست تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہی انگن واڑی ورکروں و آئیشہ ورکرون نے سروے کا عمل پائے تکمیل تک پہنچایا۔ جس سے یہ معلومات حاصل کی گئی کہ جو بچے کورونا وائرس کے دوران ویکسینیشن خوراک سے محروم رہ تھے یا وہ حاملہ خواتین جنہیں ابھی تک ویکسینیشن نہیں لگی ہے انہیں اب اس مہم کے تحت ویکسینیشن کی خوراک لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Womens Protest in Anantnag ایجوکیشن کوک ملازمین کا اننت ناگ میں احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ منڈی تحصیل کے تمام دردراز علاقہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئشہ ورکروں اور محکمہ صحت کے عملہ کا تعاون کریں اور جلد سے جلد اپنے بچوں کو ویکسینیشن کی خوراک لگوائیں۔ تاکہ کوئی بھی بچہ یا حاملہ خاتون ویکسینیشن کی خوارک سے محرم نہ رہے اور منڈی تحصیل میں سو فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.