دارالحکومت دہلی میں میر واعظ عمر فاروق کو ٹیرر فنڈنگ کیس کے پیش نظر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے دفتر طلب کیا گیا تھا۔
تین دن تک دہلی میں این آئی اے کی جانب سے تفتیش کے بعد میرواعظ آج سہ پہر سرینگر پہنچ گئے۔
میرواعظ جوں ہی سرینگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے تو انتظار میں بیٹھے متعدد افراد نے نعروں کے ساتھ انکا استقبال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ میرواعظ کو این آئی اے نے تیسرا نوٹس جاری کیا تھا۔
پہلی نوٹس کے جواب میں میرواعط نے سکیورٹی خدشات ظاہر کیے تھے لیکن تیسری نوٹس میں این آئی اے کی طرف سے حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کے بعد میرواعظ عمر فاروق دہلی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔