ETV Bharat / state

کولگام : سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسند فرار - سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسند فرار

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ علاقے آرہ اور نیلو کے سیب کے باغوں میں عسکریت پسندوں کا گروپ چھپا ہوا ہے۔

کولگام میں سرچ آپریشن، عسکریت پسند فرار
کولگام میں سرچ آپریشن، عسکریت پسند فرار
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 10:16 PM IST

اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس، فوج کے 34 آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر نیلو اور آرہ گاؤں کے مابین باغات کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

کولگام میں سرچ آپریشن، عسکریت پسند فرار
کولگام میں سرچ آپریشن، عسکریت پسند فرار

تاہم عسکریت پسند گھنے گھاس اور سیب کے باغوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن فرار ہوتے وقت وہ اپنے ہتھیار، بستر، کپڑے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ چھوڑ گئے۔

اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

وہیں فرار ہونے والےعسکریت پسندوں کی تلاشی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.