ذرائع کے مطابق اس دوران ایک عسکریت پسند کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت جنید احمد شیر گوجری ولد محمد عبداللہ شیر گوجری کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کا تعلق اریہال پلوامہ سے ہے اور وہ شدت پسند تنظیم جیش محمد سے وابستہ ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز نے ضلع شوپیان کے رنگوارا کیلر علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران انہوں نے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کا پتہ لگایا اور اسے تباہ کر دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز نے کمین میں موجود کچھ قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہے۔اس کمین گاہ سے آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والا مواد بھی ملا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائیوں میں عسکریت پسندوں کی متعدد پناہ گاہوں کو تباہ کیا گیا۔