اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد 18 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ پارٹی نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔
وہیں تلاشی مہم کے دوران ایک جگہ پر عسکریت پسندوں کی کمین گاہ ملی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پناہ گاہ میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کا سازو سامان برآمد کیا گیا جس میں بارودی مواد، مگزیز، گولیوں کے کئی رونڈ، کھانے پینے کا سامان،گیس ودیگر اشیائے خردنی برآمد کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عسکریت پنسدوں نے اس پناہ گاہ میں بہت وقت گزارا ہیں۔ اور اطلاع ملنے کے بعد ہی شاید انہں خبر کی گیی کہ فوج علاقے میں محاصرے کے لیے آئی اور سکیورٹی فورسز آنے سے پہلے ہی وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وہیں علاقے میں محاصرہ ختم کیا گیا۔