فوجی اہلکار کے مطابق سرنکوٹ کے جنگل میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں مقامی لوگوں سے ملی اطلاع تھی جس کے بعد اتوار کے روز شروع کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی خوفیہ پناہ گاہ کو تباہ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ دھیر جنگل میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ سے سات آئی ای ڈی، گیس سلنڈر اور وائرلیس سیٹ برآمد کیا گیا۔
فوجہ اہلکار نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔