ETV Bharat / state

کولگام میں عسکریت پسند گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے نہامہ علاقے میں پولیس نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے جو حال ہی میں عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہوا تھا۔

کولگام میں عسکریت پسند گرفتار
کولگام میں عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 8:43 PM IST

اطلاعات کے مطابق پولیس ٹیم نے چھاپے کے دوران نہامہ گاؤں سے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس افسر نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ' گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت شاکر احمد ولد مشتاق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ شاکر احمد کا تعلق کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے سے ہے۔'

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کے قبضے سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق' شاکر نے 14 اپریل کو عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واضح رہے کہ کولگام ضلع میں درجنوں نوجوان لاپتہ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.