شمالی کشمیر کے پٹن میں فورسز نے ایک عسکریت پسند کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک کار میں سوار تھا۔
فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک کار کو جس پر دہلی کا نمبر پلیٹ لگا تھا تلاشی کے لیے روکا۔
تلاشی کے دوران فورسز نے کار میں ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لیا، گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت عاقب عرف چھوٹا دوجانہ کی حیثیت سے ہوئی ہے۔