گاندربل: وائل گاندربل میں نالہ سندھ پر زیر تعمیر پل سے گر کر زخمی ہونے والے مزدور کا صورہ اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ مزدور اتر پردیش کا رہنے والا تھا۔ Migrant Worker Died In Accident In Ganderbal Hospital
چار روز قبل، 24 ستمبر کو دو غیر مقامی مزدور شاہ میر ولد صمد عباسی اور گلریز عباسی ولد واجد عباسی ساکنان شاہ پورہ اتر پردیش گاندربل کنگن شاہراہ پر نالہ سندھ پر وائل کے مقام پر زیر تعمیر پل سے گر کر زخمی ہوگئے تھے۔ گلریز عباسی چار روز تک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں زیر علاج رہنے کے بعد جمعرات کو زندگی کی بازی ہار گئے۔
دوسری طرف کرگل سے سرینگر آ رہی ٹرک زیر نمبر JK05-B 6012 رانگہ بال تل کے مقام پرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر پلٹ گئی۔ اس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن ٹرک کا ڈرائیور معجزاتی طور بچ گیا۔ اُسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ Migrant Worker Died In Accident In Ganderbal Hospital