دہلی سے این آئی اے کی 6 رکنی ٹیم کشمیر پہنچ گئی ہے اور انہیں دہلی لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین کے عسکریت پسند نوید بابو اور الطاف بابو 2 دنوں تک سرینگر کے بادامی باغ میں دیویندر سنگھ کے گھر میں ٹھہرے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ دیویندر سنگھ پر مختلف طرح کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسر کی کار میں دو سرگرم شدت پسند موجود تھے اور ان کے پاس پانچ گرینیڈ بھی تھے۔ آفیسر کے گھر پر چھاپے کے دوران دو اے-کے 47 رائفلز بھی برامد کی گئی ہیں۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کشمیری پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد شدت پسندوں کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات پر کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں جس میں سنہ 2001 میں پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے میں ان کے مبینہ کردار پر بھی سوال شامل ہے۔