ETV Bharat / state

گاندربل میں منریگا کی سرگرمیاں دوبارہ شروع - ڈی سی نے منریگا کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے آج رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ (آر ڈی ڈی) کی سرگرمیوں کو شروع کرنے اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

گاندربل میں منریگا کی سرگرمیاں دوبارہ شروع

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 4:09 PM IST

اس موقع پر ڈی سی کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کندنبیر کور، بی ڈی او گاندربل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس دوران ڈی سی نے منریگاکی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جس میں ضلع کی مختلف نہروں اور خولہ کی ڈی سلٹنگ عمل شامل ہے۔ شفقت اقبال نے متعلقہ بی ڈی اوز پر زور دیا کہ وہ یقینی بنائیں کہ ڈی سلٹنگ کا عمل مقررہ مدت میں مکمل ہوجائے کیونکہ ضلع میں بیشتر زرعی سرگرمیاں پہلے ہی بحال کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈی سی نے کارکنوں کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران منریگا کے کاموں کی اجازت دینے پر مرکزی حکومت اور ضلع انتظامیہ کو سراہا۔ ڈی سی نے انہیں کام کے دوران ماسک کے استعمال کے علاوہ سماجی دوری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس دوران مختلف کاشتکاروں نے ڈی سی سے بات چیت کی جنہوں نے ضلع کی مختلف نہروں اور خولہ کی ڈی سلٹنگ عمل شروع کرنے پر ضلع انتظامیہ کی تعریف کی کیونکہ ضلع کی بیشتر زراعت اراضی ان نہروں اور خولوں پر انحصار کرتی ہے اور ڈی سی پر زور دیا کہ ڈی سلٹنگ کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے کیونکہ ضلع میں پہلے ہی زرعی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

ڈی سی نے انہیں یقین دلایا کہ تمام بڑی نہروں اور اہم خولہ کو ترجیحی بنیادوں پر ڈی سلٹ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی کو ضروری ہدایات پہلے ہی دی گئی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.