ETV Bharat / state

'وادی کشمیر میں 15 جنوری تک موسم خشک رہے گا' - بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہورہی برفباری

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی یہ پیش گوئی ظاہر کی تھی کہ 6 جنوری سے موسم میں بہتری آئے گی۔ اس کے عین مطابق آج دوپہر کے بعد اس نوعیت کا موسم دیکھنے کو ملا۔

'وادی کشمیر میں 15 جنوری تک موسم خشک رہے گا '

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 8:04 PM IST

تین اور چار جنوری کی درمیانی شب سے وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہو رہی برفباری کا سلسلہ دوپہر کے بعد رک گیا۔ وہیں وادی کشمیر کے اکثر مقامات میں مطلع صاف ہونے کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر ہلکی دھوپ بھی نکلی۔

'وادی کشمیر میں 15 جنوری تک موسم خشک رہے گا '

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی یہ پیش گوئی ظاہر کی تھی کہ 6 جنوری سے موسم میں بہتری آئے گئی۔ اس کے عین مطابق آج دوپہر کے بعد اس نوعیت کا موسم دیکھنے کو ملا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ موسمیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد سے موسمی صورتحال اور آئندہ 24 گھنٹوں کی پیش گوئی کے متعلق بات کی تو انہوں کہا کہ 9 کو چھوڑ جنوری کی 15 تاریخ تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم، انہوں نے 9 جنوری کو وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا ۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ بالائی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ وہیں انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور اپنی نجی گاڑیاں گھر سے باہر نہ نکالے کیونکہ سڑکوں میں پھسلن کی وجہ سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.