ETV Bharat / state

رکن پارلیمان غلام علی کھٹانہ نے منڈی کا دورہ کیا

Ghulam Ali Khatana Visit In Mandi بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور ممبر آف راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ ضلع پونچھ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے تحصیل منڈی کے علاقہ بائیلہ کا دورہ کیا۔ اسی سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔

رکن پارلیمان غلام علی کھٹانہ نے منڈی کا دورہ کیا
رکن پارلیمان غلام علی کھٹانہ نے منڈی کا دورہ کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 4:01 PM IST

رکن پارلیمان غلام علی کھٹانہ نے منڈی کا دورہ کیا

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منعقدہ پروگرام میں مختلف محکموں کے ضلع اور تحصیل آفسران موجود رہے جبکہ ان کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیگر ورکر ان علاقہ کے معززین سمیت مقامی لوگ بھی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

دوران پروگرام عوامی نمائیندگان و دیگر معززین کی جانب سے علاقہ میں بجلی, پانی, سڑکوں کی بدترین حالت و دیگر علاقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل اجاگر کیے گیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں جانے والی سڑک خستہ حال ہوچکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز مقامی لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ مقررین نے تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ بفلیاز میں پانچ فوجی جوانوں کی شہادت اور اُس کے بعد بے گناہ تین مقامی باشندوں کی ہلاکتوں و دیگر زخمی لوگوں کو لیکر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے‌۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ہندوستان کانگرس کے ہندوستان سے بلکل الگ ہے اور یہاں کے قانون کی ہمیشہ بالادستی رہی ہے, قانون اپنا کام کر رہا ہے اس میں جس کی بھی غلطی کی ہوگی اُسے اِس کی سزا ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قلت کی وجہ سے بارہمولہ میں عوام پریشان

اس کے علاوہ انہوں نے آفسران کو ہدایات دیں کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کریں اور سرکار کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کو زمینی سطح پر عوام کے لیے کارگر بنایا جائے تاکہ علاقہ لوگ اس اسکیموں سے فیض یاب ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.