ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت کو عوام کے دل کی آواز سننی چاہیے' - جموں و کشمیر نیوز

رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما محمد اکبر لون نے آج دعویٰ کیا کہ 'جن لیڈران نے لیفٹنینٹ گورنر جی سی مرمو کے سامنے میمورنڈم پیش کیا ہے وہ عوام میں اپنی ساخت کھو چکے ہیں اور اپنی نوکری برقرار رکھنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔'

'مرکزی حکومت کو عوام کے دل کی آواز سننی چاہیے'

author img

By

Published : Jan 7, 2020, 10:48 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لون کا کہنا تھا کہ 'یہ رہنما سمجھتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر میں 1984 کو دہرا سکتے ہیں۔ یہ اُن کی غلط فہمی ہے۔ نہ وہ غلام محمد شاہ ہیں اور نہ ہی یہ اس وقت کا جموں و کشمیر۔'

'مرکزی حکومت کو عوام کے دل کی آواز سننی چاہیے'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'مرکزی حکومت بھی ان رہنماوں کا استعمال جموں و کشمیر میں اپنی ساخت برقرار رکھنے کے لیے کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے دل کی آواز سنے، ان موقع پرست رہنماؤں کی نہیں۔'

اپنی پارٹی کے موقف پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ 'ہماری پارٹی عوام کے حقوق کے لیے لڑیگی۔ 'ہمارا موقف جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے پہلے کی صورتِحال واپس لانا ہے'۔ جس میں ریاست کے درجے کے ساتھ ساتھ دفعہ 370،35 اے اور ریاست کے قوانین کی بحالی ہے۔'

واضح رہے کہ آج وادی کے سات رہنما پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کے سابق رہنما الطاف بُخاری نے لیفٹنینٹ گورنر جی سی مرمو کے سامنے 15 پوائنٹ کا میمورنڈم پیش کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.