ETV Bharat / state

محبوبہ نے جموں بارڈر پر بیٹ دی ریٹریٹ تقریب کا خیرمقدم کیا

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 1:58 PM IST

باڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے جموں کے آر ایس پورہ سرحد پر'بیٹ دی ریٹریٹ' تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے خیر مقدم کیا ہے۔

محبوبہ نے جموں بارڈر پر بیٹ دی ریٹریٹ تقریب کا خیرمقدم کیا
محبوبہ نے جموں بارڈر پر بیٹ دی ریٹریٹ تقریب کا خیرمقدم کیا

جموں کے آر ایس پورہ میں باڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سیاحوں کے لئے ہند-پاک سرحد پر ' بیٹ دی ریٹریٹ' تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے خیر مقدم کیا ہے۔

محبوبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: "سچیت گڑھ میں بیٹ دی ریٹریٹ تقریب کی شروعات کا میں خیرمقدم کرتی ہوں۔ اس قدم سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ میں امید کرتی ہوں کہ اسے سوچیت گڑھ اور سیالکوٹ کے درمیان تجارتی اور سفری راستے کے طور پر استعمال کیا جائے گا-"

اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف نے گزشتہ روز جموں کے آر ایس پورہ میں سچیت گڑھ بارڈر پر بیٹ دی ریٹریٹ تقریب کی جس کی افتتاح جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کی۔ تاہم اس تقریب میں پاکستانی فوج نے شرکت نہیں کی۔ حالانکہ ہزاروں سیاح اور اسکولی بچے اس تقریب میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

اس تعلق سے مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم خوش آئند قدم ہے جس سے بارڈر پر سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وہیں منوج سنہا نے کہا کہ بی ایس ایف کی جانب سے یہ تقریب جاری رہی گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.