رویندر رینہ نے کہا کہ محترمہ مفتی کو اس لئے نظر بند کیا گیا تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات دیں گی۔
انہوں نے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ 'انہیں اس لیے جیل میں ڈالا تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات دیں گی۔ وہ حراستی تحویل میں تھیں۔ اپنے گھر میں نظر بند تھیں۔ کسی جیل میں بند نہیں تھیں'۔
بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر نے کہاکہ 'اب وہ رہا ہوئی ہیں۔ امید ہے کہ وہ امن اور بھائی چارے کے لیے کام کریں گی۔ اگر کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے قانون ہے'۔
رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ دفعہ 370 کے خاتمے کا جشن منا رہے ہیں اور ان کے بقول محبوبہ مفتی جی کو بھی جشن منانا چاہیے۔