ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی نے کپواڑہ کا دورہ کیا

جموں میں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو آپس میں بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہئے، جنگ بندی و خون خرابے مسئلے کا حال نہیں ہیں۔

mehbooba
mehbooba
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 7:08 PM IST

Updated : Feb 21, 2021, 8:11 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج مڈہامہ کپواڑہ جا کر سرینگر میں ہلاک ہونے والے کپواڑہ کے پولیس اہلکار کےگھر جا کر غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔

ساتھ ہی لواحقین کو ہمت دلایا اور اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ خون خرابہ روکنے کے لیے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہیے تاکہ پر امن حالات پیدا ہوسکیں۔

محبوبہ مفتی نے کپواڑہ کا دورہ دیا

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ ان کا مزاج یہ ہے کہ لوگ مرتے ہیں مرنے دو۔

حکومت کی بے توجہی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے آج کپواڑہ میڈیا نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے وہ بھارت کے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسی اپنائیں۔

جب جب ان دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوتی تھی جموں و کشمیر میں خون خرابے میں کمی آتی تھی۔

Last Updated : Feb 21, 2021, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.