ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Slams BJP محبوبہ مفتی کی بی جے پی پر تنقید

سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے اور سیاسی فائدے کے لیے سرکاری جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

محبوبہ مفتی کی بی جے پی پر تنقید
محبوبہ مفتی کی بی جے پی پر تنقید
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 11:55 AM IST

محبوبہ مفتی کی بی جے پی پر تنقید

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں واقع پارٹی آفیس میں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانچ ایجنسیوں کی مدد سے اپوزیشن کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بہار میں ذات کے سروے کو بھی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معلوم ہوگا کہ ماضی میں غریب اور پسماندہ لوگوں کو کتنا فائدہ پہنچا ہے۔ بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔ غریب لوگ زہر پینے کی حالت تک پہنچ گئے ہیں۔ اس صورت حال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بی جے پی کا دائیں ہاتھ بن گیا ہے۔ کیونکہ بی جے پی اپوزیشن کا سامنا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ وہ انڈیا الائنس اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ اب بی جے پی ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:Swachhta Pakhwada گاندربل میں سوچھتا پکھواڑا کے تحت چار ہزار مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام

محبوبہ مفتی نے آن لائن نیوز پورٹل نیوز کلک پر کیے گئے چھاپوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ وہ سچ کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں۔ ذات پات کی مردم شماری پر محبوبہ نے کہا کہ اس سے پتہ چلے گا کہ ماضی میں غریب اور پسماندہ لوگوں کو کتنا فائدہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.