گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کی جانب سے میگا پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا آج انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مقامی لوگوں نے اپنے مسائل کے ازالہ کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈی سی، ڈی ڈی سی چیئرپرسن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ Public Outreach Programme Organized by Ganderbal District Development Council
اس موقع پر پی آر آئی اور مقامی لوگوں نے علاقے میں پانی کی قلت، صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات، ہائر سیکنڈری اسکول، گٹلی باغ کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر، پبلک ٹرانسپورٹ اور لفٹ ایریگیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ مسائل کے حوالے سے ڈی سی سے شکایت کی۔
شکایت سننے کے بعد ڈی سی نے پی آر آئیز کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کو مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا اور جو مطالبات ضلع سطح پر حل نہیں ہوسکتے، ان ایشوز کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کے پاس بھیجا جائے گا۔ علاقوں میں صاف پانی کے مسئلے کے حوالے سے ڈی سی نے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
مزید پڑھیں:
اس دوران پروگرام میں موجود دیگر علاقوں کے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ پیش کردہ مسائل اور مطالبات کو بروقت حل کیا جائے گا۔