ETV Bharat / state

ترال میں انتظامیہ کی جانب سے میگا عوامی دربار کا اہتمام - جموں و کشمیر کے پلوامہ

Janta Darbar In Tral پلوامہ ضلع کے ترال میں عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں اعلیٰ حکام نے مقامی باشندوں کے مسائل سنے اور ان کے جلد سے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

ترال میں انتظامیہ کی جانب سے میگا عوامی دربار کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 8:01 PM IST

ترال میں انتظامیہ کی جانب سے میگا عوامی دربار کا اہتمام

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں اعلیٰ حکام نے مقامی باشندوں کے مسائل سنے اور ان کے جلد سے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔مقامی باشندوں نے بھی عوامی دربار میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اس عوامی دربار میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدل عزیز مہمان خصوصی جبکہ اے ڈی سی ترال ساجد نقاش، ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ، منظور گنائ سمیت دیگر ضلعی اور سب ضلعی افیسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں شرکا کو تفصیلی معلومات دی گئی۔

پروگرام میں موجود لوگوں نے اپنے اپنے مسایل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے جن کو موقع پر ہی نوٹ کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کر ئ گئی ۔اس دوران چیوہ اولر کے لوگوں نے وہاں ناصاف پینے کا پانی مسلہ اجاگر کیا جبکہ زراڈی ہارڈ کے لوگوں نے رابطہ سڑک کی خستہ ہالی اور دیگر مسایل کو سامنھ رکھا جن پر انتظامیہ کے آفیسران نے اپنا ردعمل بھی سامنے رکھا۔

عوامی حلقوں نے ایسے پروگرام دوبارہ منعقد کرانے کی مانگ کی ہے اور کہا کہ آج کے اس پروگرام میں عوام کو بڑی توقعات پوری ہو رہی ہیں اس دوران مختلف محکموں کی جانب سے کونٹرز بھی لگائے گئے تھے، جن کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی تھی۔ بعد میں اسکولی بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شوپیاں میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لیے پروگرام کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے منظور گنائ نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے سے عوام کو گھر کی دہلیز پر حکومت فراہم ہوتی ہے اور اب انکی کوشش رہے گی کہ آری پل میں بھی ایسا پبلک دربار منعقد کیا جائے۔اگرچہ پروگرام میں سیکرٹری لیبر و ایمپلایمنٹ اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو آنا تھا تاہم۔وہ کئ وجوہات کی بنا پر حاضر نہیں ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.