ETV Bharat / state

Budha Amarnath Yatra: منڈی میں بڈھا امرناتھ یاترہ کے حوالے سے میٹنگ

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 6:27 PM IST

پونچھ کی تحصیل منڈی کے بڈھا امرناتھ مندر میں سوامی وشواتمانند سرسوتی کی زیر سرپرستی بڈھا امرناتھ یاترا کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی منڈی کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی و سماجی کارکنان اور تاجروں نے شرکت کی۔ Meeting organized regarding Budha Amarnath Yatra

منڈی میں  بڈھا امرناتھ یاترہ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بڈھا امرناتھ مندر میں سوامی وشواتمانند سرسوتی کی زیر سرپرستی میں بڈھا امرناتھ یاترا کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی منڈی کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی و سماجی کارکنان اور تاجروں نے شرکت کی۔ Meeting organized regarding Budha Amarnath Yatra

اس دوران عبدالاحد بھٹ نے سوامی جی کی جانب سے منعقد میٹنگ کے اہتمام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صدیوں سے چلی آرہے بھائی چارے کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ پیر زادہ بلال مخدومی، سماجی کارکن شکیل پرے، سماجی کارکن ماسٹر امیرالدین گریستو، چودھری طارق منظور محمد اکرم لون نے کہا کہ ہم اس نبی کو ماننے والے ہیں، جنہوں نے مہمانوں کا احترام کرنے کا سبق دیا ہے۔ اس میں مذہب کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ انسانیت کے ناطے سے مہمان کسی بھی مذہب کا ہو اس کا احترام کرنا ہمارے نبی ﷺ کا پیغام ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے برسوں سے یہاں آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا جاتا ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔

ویڈیو
اس موقع پر مقررین نے وادی میں سڑک کی حالت کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہیں سوامی وشواتما سرسوتی نے منڈی تحصیل کے روایتی بھائی چارہ کی تعریف کی اور انہوں نے 'چند عناصر کی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی بات کرتے ہوئے آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھ کر ہر سال کی طرح رواں برس بھی یاتریوں کا بھرپور استقبال کرنے کی اپیل کی۔ Meeting organized regarding Budha Amarnath Yatra

مزید پڑھیں:

سوامی جی نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے گنے چنے لوگ ہیں جو ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنے کا کام کررہے ہیں۔ ان گنے چنے افراد کو نکال باہر پھینکنے کی ضرورت ہے۔ انہیں لوگوں کی وجہ سے یہاں ترقی بھی رکی ہوئی ہے۔ اگر ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے انہیں الگ کیا جائے تو یہاں کے نوجوان تعمیر و ترقی میں آگے بڑھیں گے۔

اپنے پیغام میں انہوں افواہوں پر بھروسہ نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ہندو مسلم سکھ اتحاد کو قائم رکھنے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے تمام لوگوں سے کہا کہ کسی بھی سماج میں کوئی بھی امن مخالف ہو، اس کو نکال کر باہر کرنا چاہیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.