ETV Bharat / state

رامبن میں ضلع ترقیاتی کمشنر بشیر الحق چودھری کی قیادت میں میٹنگ - ضلع رامبن میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر

کشمیر کے رامبن میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن بشیر الحق چودھری نے ضلع ہیڈکوارٹر کمپلیکس میں سماجی و سیاسی تنظیموں سے وابستہ افراد کے ساتھ ایک تفصیلی تعارفی میٹنگ کی صدارت کی۔ Basheer Ul Haq Choudhary

رامبن میں ضلع ترقیاتی کمشنر بشیر الحق چودھری کی قیادت میں میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 1:22 PM IST

رامبن میں ضلع ترقیاتی کمشنر بشیر الحق چودھری کی قیادت میں میٹنگ

رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر بشیر الحق چودھری کی جانب سے آج ضلع ہیڈ کوارٹر کمپلیکس رامبن میں سماجی و سیاسی تنظیموں سے وابستہ افراد سے ایک تفصیلی تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں تمام افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا اور اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کرایا۔ خوشگوار ماحول میں منعقد اس میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے عوامی نمائندوں و سول سوسائٹی کے ممبران سے گزارش کی کہ وہ ضلع رامبن کی مجموعی ترقی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

اس موقعے پر انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع انتظامیہ ہر بلاک و پنچایت میں جا کر عوام کے ساتھ ملاقات کر کے ان کے مسائل کے حل کے لیے عہد بند ہیں۔ وہیں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پیغام کو بھی عوام تک پہنچایا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن بشیر الحق چودھری کا کہنا ہے کہ عوام کی ترقی عوام کے اشتراک سے کی جائے گی اور اس کے لیے ضلع انتظامیہ ہر محاذ پر کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.