ETV Bharat / state

کشمیری زبان کو فروغ دینے والا سِکھ گلوکار

ایک ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کی خبریں گشت کرنے لگی ہیں کشمیر کے گلوکار بھی فور جی سروس شروع کرنے کی مانگ کر رہے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ آن لائن عوام کو محظوظ کر سکیں۔

کشمیری زبان کو فروغ دینے والا گولکار
کشمیری زبان کو فروغ دینے والا گولکار
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 11:43 AM IST

Updated : Jul 28, 2020, 12:42 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف سکھ گلوکار ہرکرشن سنگھ 'صنم' نے وزیراعظم نریندری مودی سے اپیل کی ہے کہ فور جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو جلد از جلد ختم کریں تاکہ عوام کو کچھ راحت نصیب ہو اور ہر طبقہ اپنی ضرورت کی چیزیں انجام دے سکے۔

کشمیری زبان کو فروغ دینے والا گلولکار

انھوں نے کہا کہ اگر انہیں قومی سطح پر بھی موقع ملے گا تو وہ کشمیری زبان میں گلوکاری کرکے اس شیریں زبان کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اب زمین کے حصول کے لئے فوج کو این او سی کی ضرورت نہیں

ہر کرشن سنگھ نے بتایا کہ' انہیں بچپن سے ہی گانے کا لگاؤ تھا اور یہ لگاؤ بعد میں شوق میں تبدیل ہوگیا۔ والدہ کی تربیت کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کی رہنمائی سے وہ کشمیر میں ایک زبان زد عام گلوکار بن گئے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ موسیقی کے ذریعہ پورے ملک میں امن وسلامتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

لاک ڈاون کے دوران اپنے ویڈیو اپلوڈ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صنم نے بتایا کہ کورونا وائرس اور بعد میں لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں میں اضطرابی صورتحال پیدا ہونے ہوگئی جسے دور کرنے کے لیے انہوں نے دل و جان سے گلوکاری شروع کی۔ انھیں ہر جگہ سے جس طرح کا ریسپانس ملا اس سے انہیں بڑی خوشی محسوس ہوئی، لوگوں نے انہیں جو محبت دی وہ یقینا ان کے لیے بڑا سرمایہ ہے۔'

صنم کے مطابق کشمیری زبان نہایت ہی میٹھی اور جامع زبان ہے اور جن شعراء نے اس زبان میں شاعری کی ہے وہ یقیناً اس ادب اور فن پارہ کے ماہر ہیں۔ تاہم صنم کا استدلال ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری زبان کی ترویج وشاعت بڑے پیمانے پر کی جاسکتی تھی لیکن فور جی انٹرنیٹ کی بحالی اس کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اسی لیے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے فور جی انٹرنیٹ پر پابندی ہٹانے کی مانگ کی ہے۔

Last Updated : Jul 28, 2020, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.