بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی شاہ پریہان پیرزادہ نے اسپورٹس میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ پریہان کو ابھی تک کئی میڈلز اور سرٹیفکٹز سے نوازا گیا ہے۔
شاہ پریہان اسنو اسکیئنگ، یوگا اور اسکیے مارشل آرٹس کے لیے کافی مشہور ہیں اور انہوں نے کووڈ وبا کے دوران خواتین کو صحت مند رکھنے کے لیے بطور جم ٹرینر کام کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پریہان نے اپنا سفر بہت ہی کم عمر سے شروع کیا ہے۔
پریہان کے مطابق وہ بچپن سے ہی کچھ الگ کرنے کی خواہش رکتھی تھیں جس کا ان کے والد نے بھر پور ساتھ دیا۔ وہ کھیل کود کے علاوہ وہ میوزک سے بھی کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور پچھلے برس آرمی گُڈ وِل اسکول میں انہوں نے میوزک کمپٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پریہان، ابھی تک نہ صرف کھیل کود میں بلکہ میوزک مقابلوں میں بھی ہمیشہ اول رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چھ سال کی عمر میں انہوں نے اسنو اسکیئنگ سیکھا ہے اور ان کے کوچ گل مصطفیٰ دین، جے اینڈ کے یوٹی کے واحد اولمپیئن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'انہوں نے عالمی چیمپیئن شپ اسکے مارشل آرٹس میں کھیلا ہے اور وہ بانڈی پورہ کی واحد لڑکی ہیں جس نے یوگا میں عالمی سطح پر حصہ لیا ہے۔'