ETV Bharat / state

اچھی پہل: سنیٹری پیڈ سے متعلق بیداری مہم چھیڑنے والی صبیہ

وادی کشمیر کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ان کے حفظان صحت کا خیال رکھنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 3:53 PM IST

اچھی پہل: سنیٹری پیڈ سے متعلق بیداری مہم چھیڑنے والی صبیہ
اچھی پہل: سنیٹری پیڈ سے متعلق بیداری مہم چھیڑنے والی صبیہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور میں 23 سالہ دوشیزہ نے ایک مہم بالغ لڑکیوں کے لئے شروع کی ہے جو 'حیض اور نفاس' کے نام سے جانی جاتی ہے۔

سوپور کی صبیہ نام کی یہ دوشیزہ اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ایل ایل ایم کا کورس کر رہی ہیں۔صبیحہ نے خواتین کو ماہواری کے دوران حفظان صحت اور اس دوران استعمال میں لائے جانے والے سنیٹری پیڈ سے متعلق بیداری مہم شروع کی ہے۔ یہ بامقصد مہم ان نوجوان لڑکیوں کیلئے شروع کی گئی ہے جو یتیم، مفلس، نادار اور غریب طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اس مہم میں صبیہ کے والدین کے ساتھ ان کی ایک سہیلی بھی ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔

صبیہ نے یہ مہم سوپور قصبہ سے باضابطہ طور پر شروع کی ہے۔ سنیٹری پیڈ سے متعلق لڑکیوں کو آگاہ کرنے کیلے صبیہ نے سوپور میں اس کے لیے ایک دفتر بھی کھولا ہے۔ اس دفتر میں جو بھی لڑکی اس تعلق سے جانکاری حاصل کرنا چاہتی ہے وہ صبیہ سے نہ صرف ملاقات کر سکتی ہے بلکہ حفظان صحت کے تعلق سے تمام تر چیزیں بھی جان سکتی ہے اور اگر مدد کی خواہاں ہے تو اسے وہاں سے مدد بھی مل جائے گی۔

اس مہم کی روح رواں صبیہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کا مقصد صرف یہی ہے کہ غریب، یتیم اور نادار لڑکیوں تک پہنچ کر ان کو اس بات سے باخبر کرانا ہے کہ حیض اور نفاس کے وقت ایک لڑکی کو کیا کرنا چاہئے اور کس طرح ان ایام میں خود کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور خود کو محفوظ رکھتے ہوئے مہلک بیماریوں سے کیسے بچنا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طالبہ ہونے کے باوجود ذاتی خرچ سے وہ غریب اور مستحق لڑکیوں کو سنیٹری پیڈ اور دیگر ضروری چیزیں مفت فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک خاتون عرفانہ زرگر جن کا سرینگر سے تعلق ہے، وہ گھر گھر جاکر لڑکیوں سے ملاقات کرتی ہیں جن کو مخصوص ایام میں ضروری لوازمات کی ضرورت ہو وہ انہیں فراہم کراتی ہے اور ان کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے ذاتی خرچ اور لاگت سے سرینگر کے بیشتر علاقوں میں باتھ روم بنائے ہیں۔

میڈیا کے ذریعے صبیہ عام لوگوں سے گزارش کرتی ہیں کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہر فرد اپنا تعاون کرے تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے اور ضرورت مندوں لڑکیوں کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.