ETV Bharat / state

پونچھ کا ضلع ہسپتال خستہ حالی کا شکار - jammu and kashmir after article 370

پونچھ یوتھ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہاں کے باشندوں کو کسی قسم کی طبی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پونچھ کا ضلع ہسپتال خستہ حالی کا شکار
پونچھ کا ضلع ہسپتال خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 4:57 AM IST

شعبہ صحت کے ڈائرکٹر رینو شرما کے پونچھ دورے کے دوران علاقے کے نوجوانوں نے شفیق احمد بابا اور ڈاکٹر سوکھوندر سنگھ کی قیادت میں ان سے ملاقات کر کے راجا سوکھوندر سنگھ ضلع ہسپتال میں مریضوں کو علاج کے دوران درپیش مشکلات سے آگاہ کرایا۔

پونچھ کا ضلع ہسپتال خستہ حالی کا شکار

انہوں نے بتایا کہ یہ ضلع ہسپتال ہے لیکن یہاں ضلع ہسپتال کے معیار کی طبی سہولیات مہیا نہیں ہیں اور مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پونچھ یوتھ کے کارکنان نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی سکیم 'جن اوشدھی یوجنا ' سے ہسپتال اب تک محروم ہے۔اس کی وجہ سے ہستپال میں شریک مریضوں کو دوا لینے کے لیے بھی یہاں وہاں بھٹکنا پڑتا ہے۔ اس وجہ سے دکاندار دواؤں کو ایم آر پی ریٹ میں فروخت کرتے ہیں جو مریضوں کے لیے کافی مشکلات کا سبب ہے۔

دوسری جانب اس ہسپتال میں برسوں سے ای این ٹی یعنی آنکھ کان کے ڈاکٹر کی جگہ خالی ہے۔ کوئی ڈاکٹر پونچھ آنے کو تیار نہیں ہیں۔ اس وجہ سے چھوٹی بڑی ہر بیماری کے علاج کے لیے مریضوں کو دور دراز کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ بعض دفہ مریضوں کو مزید بہتر علاج کے لیے شہر سے 250 کلو میٹر دور جموں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

پونچھ یوتھ کے کارکنان نے مذکورہ افسر سے ہنگامی حالات کے لیے ایمبولینس فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا وہیں ملاقات کے بعد ڈائرکر رینو شرما نے یقین دہانی کرایا کہ پونچھ ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں آئے دن فائرنگ ہوتی رہتی ہے جس کے بعد علاج کے لیے لوگوں کو کافی پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہے۔

تاہم پونچھ یوتھ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں اور یہاں کے باشندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.