اس اجلاس میں لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کی حل کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا۔
اسی دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے سونا واری سب ضلع میں درپیش مسائل خصوصاً سرکاری دفاتر میں رشوت خوری کے حوالے سے بات کی اور اس کے خاتمے کے لیے لڑنے کا عزم کیا۔
جہانگیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام انہیں تعاون کریں تو وہ رشوت خوری جیسی وباء کے خاتمے کے لیے بھر پور کام کریں گے۔
واضح رہے جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی درجے کے خاتمے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا سیاسی اجلاس کشمیر میں منعقد ہوا ہے جس کے دوران لوگوں نے گزشتہ برسوں کے دوران ان کے ساتھ ہونے پیش آنے والت مسائل کا اظہار کیا اور مستقبل میں انہیں ساتھ دینے کا وعدہ کیا-
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جہانگیر احمد نے کہا کہ 'سمبل قصبے میں لوگوں کو اکثر یہ شکایتیں رہتی ہیں کہ سرکاری دفاتر میں انہیں مختلف مسائل کے حل کے لیے ان سے رشوت طلب کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ رشوت خوری کے خلاف لوگوں کے ساتھ مل کر جلد ہی ایک مہم شروع کریں گے۔