ETV Bharat / state

' رمضان کی رونقون کا دارومدار عبادات پر منحصر ہے'

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف لذیذ پکوانوں کا اہتمام نہ کر پانے سے لوگوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ دین اسلام میں رمضان کی رونقون کا دارومدار زیادہ سے زیادہ عبادات پر منحصر ہے۔

' رمضان کی رونقون کا دارومدار عبادات پر منحصر ہے'
' رمضان کی رونقون کا دارومدار عبادات پر منحصر ہے'
author img

By

Published : May 1, 2020, 5:42 PM IST

لہذا لوگ اپنے گھروں میں اہل خانہ سمیت تراویح کا اہتمام کر سکتے ہیں جس کا انہیں برابر اجر ملے گا۔ اس صورتحال میں قناعت پسندی اور ضرورتمند افراد کا خیال رکھنے کی اہم ضرورت ہے۔

' رمضان کی رونقون کا دارومدار عبادات پر منحصر ہے'
لوگ اپنے آشیانوں میں بہ کثرت عبادت کریں اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے خاص دعاؤں کا اہتمام کریں۔ تاکہ عالم انسانیت کو اس مہلک وبا سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ ان الفاظ کا اظہار ضلع اننت ناگ کے رہنے والے عالم دین و مبلغ حاجی غلام نبی راتھر نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ وبائی صورتحال کے دوران لوگ جماعت ترک کرکے مساجد کے بدلے اپنے گھروں کے اندر نماز ادا کر سکتے ہیں لہذا ہر شخص کو سرکاری حکمنامے کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہئے۔جس سے سماج کی حفاظت بھی ممکن بن سکے اور دین کا تقدس بھی برقرار رہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتیاطی اور بچاؤ تدابیر پر عمل کریں جو وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس خطرناک عالمی وبا کو پھیلنے مزید سے روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.