ETV Bharat / state

پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا - kashmir news

چند روز قبل ضلع اننت ناگ کے کہری بل مٹن علاقہ سے تعلق رکھنے والے نظام الدین خان اور گوپالپورہ کے بلال احمد وانی نے پولیس اسٹیشن مٹن میں چوری کی واردات کے حوالے سے شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا
پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:43 PM IST

شکایت کے مطابق ان کی ایک موٹر سائیکل اور ایک اسکوٹی چوری کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے شک کی بنیاد پر چند افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حوالات میں بند کیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ایک شخص نے جرم کا اعتراف کیا جس کی شناخت کہری بل مٹن کے رہنے والے عبید احمد خان کے بطور ہوئی ہے۔

عبید احمد کے قبضہ سے اسکوٹی اور موٹر سائیکل بازیاب کی گئی ہے جس کے بعد انہیں مالکان کے حوالے کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے پولیس کی فوری کارروائی کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.