بارہ دسمبر کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں دنیا میں مشہور ڈل جھیل میں واقع نہرو پارک کے اندرونی بستی گھاٹ نمبر 15 میں کل رات اچانک آگ کی ایک واردات سے کئی ہٹ راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیے۔
جس سے کروڑوں مالیت کا نقصان ہوا جبکہ 50 سے زائد کمبے بے گھر ہوئے اور جبکہ ٹھٹرتی سردی کی بیچ میں وہ بے بسی کی زندگی گزارنے کے دہانے پر پہنچے۔
اس دوران کمبے سے وابستہ متاثرہ افراد نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمارے پاس حکام کی طرف سے کوئی نہیں آیا جبکہ 144 سی آر پی ایف بٹالین نے آگ بھجانے میں کافی مدد کی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔