ETV Bharat / state

Swachhta Pakhwada گاندربل میں سوچھتا پکھواڑا کے تحت چار ہزار مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام - جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل

ضلع گاندربل کے تقریبا چار ہزار مقامات پر سوچھتا پکھواڑا کے موضوع پر ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ کے تحت 4000 مقامات پر ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔

گاندربل میں سوچھتا پکھواڑا کے تحت چار ہزار مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 3:41 PM IST

گاندربل میں سوچھتا پکھواڑا کے تحت چار ہزار مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تقریبا چار ہزار مقامات پر سوچھتا پکھواڑا کے موضوع پر ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ کے تحت 4000 مقامات پر ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔

ایک گھنٹہ کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد معاشرے کی خدمت اور قوم کی تعمیر کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کے معاملے میں ہماری قوم کے لیے ایک قابل قدر حصہ ڈالنا تھا۔

ایک گھنٹے کے پروگرام کے دوران شرکاء نے سڑکوں، پارکوں، دفاتر، سندھ نالے کے کناروں اور دیگر آبی ذخائر سے کوڑا اٹھایا تاکہ اسے ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ تمام محکموں نے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں دفاتر، عوامی مقامات جیسے بس اسٹینڈز، سیاحتی مقامات، ندی کے کناروں، نالوں میں سوچھتا مہم کا اہتمام کیا۔

ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ کی نگرانی میں منی سیکرٹریٹ گاندربل میں اور اس کے آس پاس میگا صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معراج الدین شاہ اور دیگر ضلعی افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Workshop in Ganderbal گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز

اس دوران ایگزیکٹیو انجینئر تعمیرات عامہ طہتیر منظور اور ڈپٹی کمشنر گاندربل شامبیر سنگھ نے اس دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں سبھی لوگوں اور سرکاری ملازمین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں گھروں اور دفاتر میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.