جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تاریگارم/بچرو علاقے میں دوران شعب ایک نجی گاڑی روڈ پر جل رہی تھی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ سروس کو مطلع کیا لیکن اُن کے پہچنے تک گاڑی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
وہیں پولیس نے موقع پر جاکر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں جب یہ واردات پیش آئی اُس دوران سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں گشت کررہی تھی اور علاقے میں گولیوں کی آوزیں بھی سنائی دی۔
تاہم کولگام پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گاڑی پر نمبر پلیٹ و دیگر کئی نمبر نظر نہں آرہے تھے جس سے یہ اندازا لگایا جاسکتا ہیں کہ واردات سے پہلے سارے نمبر ہٹائے گیے۔