ETV Bharat / state

سرینگر کے بازاروں میں دوبارہ گہما گہمی

حکام نے لوگوں اور دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ کووڈ 19 رہنماء خطوط کی پاسداری لازمی ہے۔

سرینگر میں آج سے تمام مارکٹز کھل گئے
سرینگر میں آج سے تمام مارکٹز کھل گئے
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 1:16 PM IST

جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند رہے تجارتی مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ کو آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق سرینگر شہر میں تمام تجارتی مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کی اجازت دی گئی تاہم عوام کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل سختی سے کرنا ہوگا۔

سرینگر کے بازاروں میں دوبارہ گہما گہمی

سرینگر ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے اس اہم بات کا اعلان گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کیا کہ 'پیر سے دکانیں کھو لنے کی اجازت ہوں گی لیکن کووڈ 19 کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رہنما خطوط پر عمل کرنا لازمی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں

سرینگر میں آج سے کھلیں گے تمام مارکٹز

واضح رہے کہ پانچ اگست کے بعد وادی تاجر اور ٹرانسپورٹر انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے نقصان برداشت کرے اور پھر عالمی وباء کورونا وائرس لاک ڈاؤن لوڈنگ ان کی کمر توڑ دی۔

آج سرینگر شہر کے تمام بازاروں میں تقریبا پانچ مہینے کے بعد دوبارہ گہما گہمی دیکھی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

تاہم بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ راحت کی سانس ضرور لے رہے ہیں لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے خدشہ ابھی بھی موجود ہیں۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مثبت کیسز کی سنیچر تک کل تعداد 28470 پہنچ چکی ہے جن میں 6985 مریض ایکٹیو پازیٹیو ہیں جبکہ 20943 روبہ صحت ہو چکے ہیں۔ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 542 ہوگئی ہے جن میں کشمیر سے 501 جبکہ جموں سے 41 افراد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.