ETV Bharat / state

Market Checking In Kakapora پلوامہ کے کاکاپورہ بازارمیں مختلف محکموں کی خصوصی کارروائی - اگرچہ رمضان المبارک اور عیدالفطر

گراں فروشی سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ مال،خوراک اور پولس کی ٹیموں نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ تحصیل کے بازار کا اچانک دورہ کیا۔افسران نے دکانداروں سے فروخت کی جانے والی ضروری چیزوں کی قیمتوں اور ان کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

پلوامہ کے کاکاپورہ بازارمیں مختلف محکموں کی خصوصی کارروائی

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 8:39 PM IST

پلوامہ کے کاکاپورہ بازارمیں مختلف محکموں کی خصوصی کارروائی

پلوامہ؛جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے پیش نظر بازاروں میں من مانی طریقے سے ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔صارفین کی شکایت کے بعد پولیس سمیت مختلف محکموں کے افسران نے کاکاپورہ بازار میں خصوصی کارروائی کی۔اس سلسلے میں دکانداروں سے ضروری معلومات بھی حاصل کی۔

بازار میں خصوصی مہن کے دوران گوشت، مرغی، سبزیاں ،میوے سمیت دیگر ضروری اشیاء کے معیار کی جانچ کی گئی اور قیمتوں کا بھی پتہ لگایا گیا۔ اس دوران گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڑی والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
نائب تحصیلدار کاکاپورہ علی محمد اور ایس ایچ او کاکاپورہ چودھری محمد حفیظ بازاروں میں خصوصی کارروائی کی قیادت کر رہے تھے۔ اس موقع پر قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident In Rajouri راجوری سڑک حادثہ میں دو ہلاک آٹھ سے زائد زخمی

اس موقع پر نائب تحصیلدار کاکاپورہ علی محمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پر آج ہم نے کاکاپورہ تحصیل میں من مانی طریقے سے قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف مہم چلائی جس کا مقصد تھا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر عوام کو معیاری چیزیں فراہم کی جائے ساتھ ہی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ان کی نظر میں کہیں پر بھی من مانی طریقے سے قیمتیں وصول کی جارہی ہے تو وہ متعلقہ محکمہ کے پاس شکایت لے کر آئے تاکہ اس شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.